تہران- ارنا- ایشین کشتی چیمپئن شپ میں نوجوانوں کے مقابلے 24 اور 25 جولائی کو اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقد ہوئے جس میں ایرانی کھلاڑیوں نے 5 گولڈ، 1 سلور اور 4 برونز میڈل جیتے اور اسطرح چیمپئن شپ ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔ایران کی نوجوان کشتی ٹیم اس چیمپیئن شپ کے تمام گروپ میں میڈل جیتنے والی ٹیم بن گئی۔
ایرانی ٹیم کے لیے محمد عشیری نے 60 کلو گرام، احورا بویری نے 67 کلوگرام، ابو الفضل چوبانی نے 87 کلوگرام، امیررضا اکبری نے 97 کلوگرام، فردین ھدایتی نے 130 کلوگرام ویٹ میں گولڈ میڈل جیتے۔ سید محمد مہدی میری نے 72 کلوگرام ویٹ میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔ جبکہ علی احمدی وفا نے 55 کلوگرام ، رضا قیطاسی نے 63 کلوگرام ، علی رضا عبددولی نے 77 کلوگرام اور یاسین یزدی نے 82 کلوگرام ویٹ میں برونز کے میڈل حاصل کیے۔
ٹیم رینکنگ میں ایران نے 205 پوائنٹس اور مکمل تسلط ساتھ چیمپئن شپ جیت لی۔ ازبکستان اور قازقستان کی ٹیمیں 180 اور 170 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔
آپ کا تبصرہ